
پاکستان ریلوے کا کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرین اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک عید اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو گی۔
کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے رات نو بجے 28 مارچ کو روانہ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News