کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او سید صلاح الدین عہدے سے مستعفی
کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی ای او اور ایم ڈی سید صلاح الدین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سید صلاح الدین احمد کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا۔
تاہم تحقیقات تو مکمل نہ ہوئیں لیکن صلاح الدین سینئر منجمنٹ کورس پر جانے کے بعد اب مستعفی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینشن نے سیکرٹری سروسز غلام علی کے دستخط سے حکم نامہ جاری کیا تھا۔
حکم نامے میں زیر زمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجراء اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی تھی۔
اس حوالے سے سندھ اینٹی کرپشن کو معاملے کی چھان بین اور تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا جب کہ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے سید صلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔
انکوائری مکمل ہونے تک ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی آفس میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی جب کہ ان کے دفتر باہر لگی نام کی تختی کو بھی ہٹادیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
