
صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے کہاں عید کی نماز ادا کی؟
ملک میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے مختلف شہروں میں نماز عید ادا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔
نماز کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید نماز ادا کی۔
آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری نے بھی عید نماز ادا کی۔
نماز کے بعد فرداً فرداً سب سے عید ملی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ایم پی اے فریال تالپور بھی نواب شاہ میں عید منا رہی ہیں۔
نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور دیگر عزیز واقارب نے نماز عیدالفطر جاتی عمرہ میں ادا کی۔
قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بزرگان کی قبور پر حاضری دی اور میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز، عباس شریف نے قبور پر فاتحہ خوانی کی جبکہ تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کی دعائیں بھی کیں۔
میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبور پر پھول بھی رکھے جبکہ قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محفل میلاد شریف میں شرکت بھی کی۔
بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نماز عید کی ادائیگی کے لئے لاڑکانہ گڑھی خدا بخش آمد پہنچے اور شہدائے جمہوریت کے مزار پر نماز عید ادا کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، غلام مصطفی لغاری، اعجاز لغاری، خیرمحمد شیخ ودیگر نے بھی نماز عید ادا کی۔
بلاول بھٹو نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں اور شہریوں کو عید کی مبارکباد دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے نماز عید کے بعد شہریوں سے مصافحہ اور معانقہ کیا۔
کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں نے گورنر ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ اور ارشد وہرا نے بھی پولو گراؤنڈ کراچی میں نماز عید پڑھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News