جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے لاہور ہائی کورٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھی بھجوادیا ہے۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز 2016 میں ایڈیشنل جج کے طور پر لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہوئے تھے اور 2033 میں ریٹائر ہونے والے تھے۔
ان کا سنیارٹی میں 15 واں نمبر تھا۔ اس وقت وہ راولپنڈی بینچ میں فوجداری کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
