پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں شروع ہوگیا ہے، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔
اجلاس میں ن لیگ کی طرف سے رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضیٰ اور سید علی حیدر گیلانی شریک ہیں۔
کمیٹی کے کچھ رہنما زوم کے ذریعے بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جب کہ اجلاس میں پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال جاری ہے اور کمیٹی کی سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
اس اجلاس کا مقصد پنجاب میں دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور حکومتی معاملات میں تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
