Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

Now Reading:

وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
جنگ مستقل حل نہیں دیرپاامن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، شہبازشریف

شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وفاقی افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل  دے دی گئی ہے۔

کمیٹی ایف بی آر کی طرز پر کارکردگی جانچنے کا نظام متعارف کروانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت  اس کمیٹی میں وزراء، سیکرٹریز، آڈیٹر جنرل اور ماہرین شامل ہیں، کمیٹی ایف بی آر میں نافذ کیے گئے نظام کے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں اطلاق کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی تشکیل  دینے سے متعلق وزیراعظم آفس نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھجوا دیاہے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

مراسلے کے مطابق وزیر خزانہ کو کارکردگی کے نظام کی اصلاح کے لیے کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا، جبکہ کمیٹی میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement

کمیٹی وفاقی حکومت کے تمام اداروں میں 360 ڈگری جائزہ نظام کے نفاذ کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ ایف بی آر کے موجودہ 360 ڈگری ماڈل کا فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ تمام وزارتوں و سروس گروپس میں 360 ڈگری ماڈل کے اطلاق اور توسیع کی جانچ ہوگی، قانونی و انتظامی تبدیلیوں کی ضرورت کا تعین بھی کمیٹی کے دائرہ کار میں شامل ہوگا، اس کے علاوہ وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ ٹیمپلیٹس اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا، شفاف، غیر جانبدار اور مؤثر جائزہ نظام کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تجاویز دی جائیں گی۔

کمیٹی پائلٹ مرحلے اور مکمل نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تیار کرے گی، اور تیس دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر