Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عمل کے لئے آخری حد تک جائے گا، عطا تارڑ

Now Reading:

پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عمل کے لئے آخری حد تک جائے گا، عطا تارڑ
پاکستان سندھ طاس معاہدے پرعمل کے لئے آخری حد تک جائے گا، عطا تارڑ

پاکستان سندھ طاس معاہدے پرعمل کے لئے آخری حد تک جائے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت نے بچگانہ روئیے کا مظاہرہ کیا، پاکستان سندھ طاس معاہدے پرعمل کے لئے آخری حد تک جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسرکرتا ہے.

وفاقی وزیراطلاعات کہتے ہیں کہ بھارت نے بچگانہ روئیے کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانات گیدڑ بھبھکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کا سود سمیت جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے پرعمل کے لئے آخری حد تک جائے گا۔

نذیر تارڑ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ کسی اور پر ڈالنے کی کوشش نہ کرے، بھارت اپنےعوام کی حفاظت میں ناکام رہا۔

Advertisement

اٹارنی جنرل پاکستان نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک نے طے کروایا، سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی صورت یک طرفہ معطلی نہیں ہوسکتی، پاکستان کے سندھ طاس معاہدے کے تحت تمام حقوق موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر