Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا

Now Reading:

پی آئی اے نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد سال 2024 میں خالص منافع حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سالانہ نتائج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پی آئی اے نے 3.9 ارب روپے کا آپریشنل منافع جبکہ 2.26 ارب روپے کا خالص یا نیٹ منافع کمایا۔

پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زائد رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ایئرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ یہ نتائج پی آئی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں اور ادارے کے مالی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔

یہ پی آئی اے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ آخری بار 2003 میں پی آئی اے نے منافع حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی دو دہائیوں تک خسارے کا شکار رہی۔

تاہم، حکومت پاکستان کی سرپرستی اور جامع اصلاحات کے بعد پی آئی اے نے ایک مستحکم مالی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Advertisement

پی آئی اے کی اصلاحات میں اس کی افرادی قوت اور اخراجات میں کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ کی ریسٹرکچرنگ شامل تھی۔

ان اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری آئی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ بھی مضبوط ہوئی ہے۔

پی آئی اے کا دوبارہ منافع بخش ادارہ بننا نہ صرف اس کی ساکھ کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اس مالیاتی کامیابی کا مزید فائدہ ملکی معیشت پر پڑے گا اور پی آئی اے کے مستقبل میں مزید استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع جناب خواجہ آصف نے پی آئی اے کی مالی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نجکاری کے عمل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی اس اعلیٰ مالیاتی کارکردگی سے ادارے کے نجکاری کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر