
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 7373 روہے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روہے کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے 3310 فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روہے اضافے سے 3460 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News