دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم آج سے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی دعوت پر جمہوریہ بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ بیلاروس کے صدر کے نومبر 2024 کے دورہ پاکستان کے بعد ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس میں قیام کے دوران صدر لوکاشنکو کے ساتھ گفتگو کریں گے، اس کے علاوہ پاک بیلاروس قیادت کی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گذشتہ 6 ماہ کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اعلیٰ سطح پر دو طرفہ رابطے ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان اور بیلاروس کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس فروری میں منعقد ہوا تھا، اس کے علاوہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے بعد پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وزارتی وقت نے بیلاروس کا اپریل میں دورہ کیا۔
توقع ہے پاکستان اور بیلاروس دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات اور شراکت داری کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز دیگر وزراء اور اعلی حکام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
