Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں برس پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی

Now Reading:

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں برس پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں برس پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں برس پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس پالیسی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

 اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ مالی سال 2026 میں اوسط افراط زر مزید کم ہو کر 5.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، علاقائی اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کم ہے، خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں سرمایہ کاری سے پیداواری صلاحیت اور معاشی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ بھی کم کردیا، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ3 فیصد لگایا تھا، جبکہ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مہنگائی کا تخمینہ مزید کم کردیاہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اوسط مہنگائی 6 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے قبل اے ڈی بی نے پاکستان کی مہنگائی کا تخمینہ 10 فیصد لگایا تھا، جبکہ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر