Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی؛ 5 ڈمپرز نذر آتش

Now Reading:

کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی؛ 5 ڈمپرز نذر آتش

کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی؛ 5 ڈمپرز نذر آتش

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈمپر ناگن چورنگی سے ہی مختلف گاڑیوں کو ٹکر مارتا ہوا آرہا تھا۔

حادثے کے بعد نامعلوم مشتعل افراد نے ڈمپر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مختلف مقامات پر 5 ڈمپرز، ایک واٹر ٹینکر اور اور ایک ٹرک کو آگ لگا دی۔

ڈمپروں کو نذر آتش کرنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہینچ گئی جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔

Advertisement

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے کسی شہری کے زخمی ہونے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اور موقع پر موجود افراد کی جانب سے ڈمپر کا تعاقب کیا گیا اور اسے نذر آتش کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ گزرنے والے دیگر ڈمپرز پر بھی نامعلوم مشتعل افراد پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور انہیں بھی نذر آتش کر دیا۔

رات گئے علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ناگن چورنگی سے فور کے چورنگی تک صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔

 ڈمپر میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا جبکہ اس موقع پر ہوائی فائرنگ کی بھی آوازیں سنائی دی گئیں۔

پولیس اس صورتحال پر قابو پانے ناکام رہی جبکہ مشتعل افراد ٹولیوں کی شکل میں پاور ہاؤس سمیت ملحقہ سڑکوں پر دکھائی دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر