
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے؛ شہریوں میں خوف وہراس
ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے جبکہ پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ ابتدائی طور پر کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 121 کلو میٹر تھی اور مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News