Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ واٹر ٹینکر اور سوزکی میں تصادم، ڈیڑھ سالہ بچہ جاں حق، 7 افراد زخمی

Now Reading:

کراچی؛ واٹر ٹینکر اور سوزکی میں تصادم، ڈیڑھ سالہ بچہ جاں حق، 7 افراد زخمی
کراچی؛ واٹر ٹینکر اور سوزکی میں تصادم، ڈیڑھ سالہ بچہ جابحق، 7 افراد زخمی

کراچی؛ واٹر ٹینکر اور سوزکی میں تصادم، ڈیڑھ سالہ بچہ جابحق، 7 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد میں دندناتے واٹرٹینکر اور سوزکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک اور ننھی جان چلی گئی جب کہ خواتین سمیت 7 افرادزخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید الجنت شادی حال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر اور سوزکی کے تصادم میں ڈیڑھ سالہ ساحل ولد نعیم جاں بحق ہوگیا جب کہ خواتین سمیت 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم، 50 سالہ عزیزا اور 50 سالہ کمالہ کے ناموں سے ہوئی جب کہ 35 سالہ سکینہ اور 22 سالہ نعیمہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

حادثے کے بعد پولیس نے ایک سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا اور ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے سبب علاقے میں اشتعال پھیل گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتار کے سبب پیش آیا جب کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر