Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں، وفاقی اکائیوں اور سندھ نے کالا باغ ڈیم پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر باہمی رضامندی کے بغیر فیصلہ نہیں ہوتا، مزیدکوئی نہرنہیں بنائی جائے گی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جارہا ہے جس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے جنگی اعلانات کیے اور پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا، قومی سلامتی کمیٹی نے غور و خوص کے بعد جوابی اعلامیہ جاری کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری شکایات اور تحفظات سنے گئے اور اہم فیصلے کیے گئے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جائے گا، وزیراعظم نے جو اعلان کیا ہے اس سے جو احتجاج ہورہے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے، اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہرنہیں بن رہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا یہ انسانیت کے خلاف ظلم ہے، بھارتی اقدامات کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر