
کراچی: کورنگی میں لگنے والی اگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی
کراچی: 29 مارچ کو کورنگی کریک میں آئل ریفائنری کے قریب ڈرلنگ کے دوران لگنے والی آگ آج 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی ہے۔
کورنگی کریک میں گیس کا محدود ذخیر جل کر ختم ہو جانے کے باعث آگ ازخود بجھ گئی ہے، آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں بو پھیل گٸی۔
گیس کے اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے، زمین سے نکلنے والی گیس کا پریشر برقرار ہے، گیس علاقے میں پھیل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 29 مارچ کو کورنگی کریک کے علاقے میں آئل ریفائنری کے قریب بلند عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران پراسرار آگ لگ گئی تھی۔
کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ پر مشینری کے ذریعے پانی کی بورنگ کے لیے 1100 فٹ کے قریب بورنگ کی جاچکی تھی ، اس دوران گیس لیکیج کا شبہ ہونے پر عملے نے ریسکیو اداروں کو اطلاع دی اور اطلاع دینے کے کچھ ہی دیر بعد لیکیج کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی اور شعلے آسمان پر بلند ہونے لگے۔
آگ کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا جس کے باعث ضلع کورنگی کے تمام قریبی تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اضافی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا تھا۔
کے ایم سی کی فائر بریگیڈ اور آئل ریفائنری نے بڑی مقدار میں پانی اور فوم کا استعمال کیا لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، تاہم آج آگ گیس کا محدود ذخیرہ جل کر ختم ہوجانے کے باعث خود بجھ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News