
میٹرک کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے
کراچی میں میٹرک کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکولز ایسوسی ایشن مرضی کی امتحانی مراکز بنوانے کیلئےسرگرم ہیں جس کی وجہ سے افسران پریشان ہیں۔
تاہم میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانات میں من پسند سینٹر بنانے سے انکار کردیا ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز نے افسران کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی پانچ سو سے زائد امتحانی مراکز بنائے گئے تھے، اور گزشتہ برس بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے نظم و ضبط خراب ہوا تھا۔
نجی اسکولز ایسوسی ایشنز نے اپنے نمائندے ویجیلینس ٹیم میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،اس کے علاوہ بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاون میں نجی اسکولوں کو امتحانی مراکز بنانے کیلئے بورڈ افسران پر زور دیا جارہا ہے۔
میٹرک بورڈ کے سیکریٹری نوید گجر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز احتجاج کی دھکمیاں دے رہی ہیں، گزشتہ برس جن اسکولوں کی شکایت آئی تھی ان کو سینٹرز نہیں بنا رہے۔
ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ وزیر بورڈ و جامعات کے حکم کے مطابق سرکاری اسکولوں کوامتحانی مراکز بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News