Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی اسلحے سے لیس دہشت گرد، پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ

Now Reading:

امریکی اسلحے سے لیس دہشت گرد، پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ
امریکی اسلحے سے لیس دہشت گرد، پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ

امریکی اسلحے سے لیس دہشت گرد، پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ

افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کا ایندھن بن چکے  ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی سنسنی خیز تحقیقاتی رپورٹ نے بھی پاکستانی موقف پر مہر ثبت کر دی ہے جس کے مطابق افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹی ٹی پی اور بلوچ شدت پسند امریکی ہتھیاروں سے حملے کر رہے ہیں، امریکی  M4، M16  رائفلز اور نائٹ وژن ڈیوائسز دہشت گردوں کے استعمال میں ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی سپاہیوں پر نائٹ وژن سے لیس شدت پسندوں نے مہلک حملے کیے، جبکہ امریکی فوجی ریکارڈز میں موجود افغان فوج کو دیے گئے ہتھیار پاکستان میں دہشت گردوں سے برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان شدت پسندوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کی بنیاد امریکی اسلحہ ہے، افغان انخلا کے بعد امریکی اسلحے کی غفلت پر مبنی پالیسی سے پاکستان میدان جنگ بن گیا۔

Advertisement

واشنگٹن پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں درہ آدم خیل سمیت سرحدی علاقوں میں امریکی اسلحے کی بھرمار ہو چکی، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے جنگجو ٹی ٹی پی کو اسلحہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستانی موقف بھی شامل ہے، جس کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری سے افغان طالبان کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا کہ امریکی اسلحے کا غیر قانونی پھیلاؤ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، دشمن امریکی نائٹ وژن سے دیکھ رہا، ہمارے سپاہی اندھیرے میں لڑ رہے، دہشت گردوں کے پاس امریکی ڈرونز اور تھرمل آپٹکس بھی موجود ہیں۔

حکام نے کہا کہ عالمی تعاون کے بغیر دہشت گردی کے جدید چیلنجز پر قابو ممکن نہیں، افغان جنگ کا بچا ہوا اسلحہ اب پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔

 پاکستان نے عالمی سطح پر ہتھیاروں کے کنٹرول کا مطالبہ کرتے ہوئے افغانستان میں چھوڑی گئی ہر گولی، پاکستان میں فساد کا ذریعہ ہے، پاکستان کی قربانیاں عالمی ذمے داری کا تقاضا کرتی ہیں، عالمی برادری خاموش نہ رہے، دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا مگر دنیا کو بھی ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، عالمی تعاون کے بغیر اسلحہ کا پھیلاؤ قابو نہیں آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر