Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذہبی رواداری کا نیا باب: پاکستان نے بیساکھی کیلئے ریکارڈ ویزے جاری کردیے

Now Reading:

مذہبی رواداری کا نیا باب: پاکستان نے بیساکھی کیلئے ریکارڈ ویزے جاری کردیے

مذہبی رواداری کا نیا باب: پاکستان نے بیساکھی کیلئے ریکارڈ ویزے جاری کردیے

مذہبی رواداری کا نیا باب شروع ہوگیا، پاکستان نے بیساکھی کے لیے ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کردیے ہیں۔ 

پاکستان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025 کے موقع پر 6,629 ویزے جاری کیے، جو معمول کی تعداد سے دگنا ہیں۔

یہ قدم گرو نانک کے مولد مقدس ننکانہ صاحب تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

علاقائی چیلنجوں کے باوجود پاکستان نے 6,629 سکھ زائرین کو ویزے جاری کر کے ثابت کیا کہ مذہبی روابط سیاست سے بالاتر ہیں، یہ فیصلہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔

3,000 سے بڑھ کر 6,629 ویزے جاری کرنے کے فیصلے نے بھارتی پنجاب میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں سکھ برادری نے اسے ایک تاریخی انسانی اقدام قرار دیا ہے۔

Advertisement

50 سال میں پہلی بار بھارتی سکھ زائرین ننکانہ صاحب کی زیارت کا مقدس موقع حاصل کر سکیں گے، 6,629 ویزوں کی منظوری نے بیساکھی کو ایک عالمی تہوار بنا دیا ہے۔

ایک متنازعہ خطے میں پاکستان کا سکھ زائرین کے لیے ریکارڈ ویزے جاری کرنا انسان دوستی کی واضح مثال ہے، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر کو مزید اجاگر کیا ہے۔

پاکستان نے سکھ زائرین کو 6,629 ویزے دے کر مذہبی رواداری کا نیا معیار قائم کیا، پاکستان کے ویزہ اقدام نے عالمی سکھ برادری کو متحرک کر دیا، یورپ سے لے کر شمالی امریکہ تک، سبھی اس انسانی اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں ‘تاریخی ویزے’، ‘نصف صدی کا پہلا موقع’ جیسے الفاظ نمایاں، پاکستان کا اقدام بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

50 سال کی خاموشی توڑ دی گئی، پاکستان کے ویزوں نے سکھ زائرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر