Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کے جنگی جنون پرنوبیاہتا جوڑا جدائی پرمجبور، نم آنکھوں سے ایک دوسرے کو رخصت کیا

Now Reading:

مودی کے جنگی جنون پرنوبیاہتا جوڑا جدائی پرمجبور، نم آنکھوں سے ایک دوسرے کو رخصت کیا
کراچی: نوبیاہتا جوڑا بھی ملبے تلے دب گیا، 3 ماہ کی بچی کے والدین بھی لاپتہ

مودی کے جنگی جنون پرنوبیاہتا جوڑا جدائی پرمجبور، نم آنکھوں سے ایک دوسرے کو رخصت کیا

لاہور: مودی کے جنگی جنون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان نقرتوں ہی کو پروان نہیں چڑھایا بلکہ نوبیاہتا جوڑے کی طویل جدائی کا سبب بن گیا۔

مودی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر پابندی کے اعلان کے بعد نوبیاہتا بھارتی دلہن ذکیہ فردوس اپنے پاکستانی شوہرصاحبزادہ منادی احمد کو اٹاری واہگہ بارڈر پر الوداع کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

 

نوباہتا چوڑے نے واہگہ بارڈر پر گلے لگ کرنم آنکھوں کے ساتھ ایک دوسرے کو رخصت کیا۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے ذکیہ فردوس اورصاحبزادہ منادی احمد مودی کے جنگی جنون کی بھینٹ چڑھ کر جدا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

Advertisement

بھارتی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی اور بے وجہ کی الزام تراشیوں نے دونوں ممالک میں نفرتوں کی لکیربڑھا دی ہے، کھیل ، شوبز اور گلوکاری کے شعبے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان جوتھوڑا بہت تعاون باقی رہ گہا تھا وہ بھی ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

نئی دہلی، ممبئی، آگرا، لکھنئو ہی نہیں بلکہ کشمیر میں بھی بھارتی مسلم خواتین نے پاکستانیوں سے شادیاں کررکھی ہیں جو وہیں آباد ہیں۔

بعض بھارتی مسلمان مردوں نے بھی پاکستانی خواتین سے شادیاں کی ہیں جو پاکستان میں ہیں۔ مودی سرکار کے اقدامات ایسے سیکڑوں جوڑوں کے درمیان طویل جدائی کا سبب بن گئے۔

ایسی ان گنت کہانیاں ہیں جو بھارتی انتہاپسند رویے کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں، مودی سرکار کسی بھی طرح پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہی نہیں، یہ انتہا پسندانہ رویہ مودی سرکار کی مکروہ شناخت ہے جو اب بے نقاب ہوچکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر