
مقبوضہ کشمیر؛ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ، حسبِ روایت بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا جاری
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا کا من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر مقبوضہ کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر مبینہ حملہ ہوا جس کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور بعض سرکاری سرپرستی میں چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حسبِ روایت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد بھارتی نیوز چینلز اور خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک آن لائن پلیٹ فارمز نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی جب کہ ساتھ ہی مذہب کارڈ کھیلتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حملے میں غیر مسلم سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یہ محظ اتفاق نہیں کے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مُبیّنہ حملہ اُس وقت کیا گیا ہو جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام میں فائرنگ سے ہلاک سیاحوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے اور متعدد زخمی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے سیاحوں کا تعلق کرناٹک اور اڑیسہ سے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News