
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل، معاشرے کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک، خلیج انسداد منشیات کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز اور فخرہے کہ میں آپ کو اس اہم کانفرنس میں خوش آمدیدکہہ رہا ہوں، یہ کانفرنس منشیات سے پاک دنیاکےمشترکہ وژن کےتحت ہورہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم صف اول کےسپاہی بن کر منشیات کےخلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی مشترکہ عزم کی مظہرہے، تعاون کومزید مستحکم، انٹیلی جنس کاتبادلہ، مؤثر حکمت عملی وضع کریں، تاکہ منشیات کی اسمگلنگ اوراس کےاستعمال کوروکاجاسکے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کراس لعنت کےخلاف مؤثراقدامات اٹھاسکتےہیں، جی سی سی کےتمام مندوبین کادل کی گہرائیوں سےشکریہ اداکرتےہیں۔
محسن نقوی نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آپ کاقیام نتیجہ خیزاوریادگارثابت ہوگا، خلیجی ممالک کی حمایت، شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News