Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

Now Reading:

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف
پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ابھرنے کے لیے تیار ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کیا جس دوران ان کا کہنا تھا کہ پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔

آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجینئر، جیولوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلباء کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں-

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بلوچستان کے 27 پاکستانی طلباء زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جب کہ ہمارا مقصد معدنی شعبے کے لیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔

Advertisement

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مظبوط سیکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ لاگت کو بہتر بنانے اور منڈیوں کو متنوع بنانے کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کی جائے۔

آرمی چیف نے کہا پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر،  ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے، مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آگے بڑھیں، اور جدوجہد کریں ملک کے لیے اور اپنے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی بیک آواز شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کے کاروبار اور معدنی دولت سے استفادہ کرنے کے کے لیے آپ کی مہارت سے مستفید ہونا ہماری اجتماعی قومی خواہش ہے۔

انہوں نے عالمی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان پر پُر اعتماد  پارٹنر کے طور پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ میں بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف ہوں جنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی و پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر