Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کی کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست

Now Reading:

گورنر سندھ کی کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست
گورنر سندھ کی کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست

گورنر سندھ کی کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کراچی کے لیے 100 ارب کا ترقیاتی پیکج منظور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم کو خط ارسال کیا ہے جس میں کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت سے فوری فنڈز جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ ناگزیر ہے اور وفاقی حکومت کو اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

Advertisement

گورنر سندھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور وفاقی منصوبوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وزیر اعظم کے کراچی کے دورے کے دوران کراچی کی ترقی کے لیے اس پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ شہر کی اہم ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر