
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایسٹرکےموقع پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر پر مسیحی برادری کودلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کےجشن کاموقع ہے، یہ ہمیں ہمدردی، قربانی اوردرگزرکی اقدارکی یاد دلاتا ہے، آج کے دن ہم اتحاداورہم آہنگی کےجذبےکومناتےہیں۔
آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماراآئین اقلیتوں کےحقوق کی ضمانت دیتاہے، پاکستان میں اقلیتوں کی ترقی، بااختیار بنانےکےلیےکام کرتے رہیں گے، مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں نمایاں کرداراداکیاہے۔
صدرمملکت نے مزید یہ بھی کہا کہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں تعاون کااعتراف کرتےہیں، دعاہےکہ یہ ایسٹرسب کےلیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ایسٹرکےموقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر پاکستان اوردنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ہے، یہ دن ایمان کی عظمت، حضرت عیسیؑ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کی یاددلاتاہے، حضرت عیسیؑ کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلیے رہنمائی کاسرچشمہ ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایثار، درگزر اور امن جیسی آفاقی اقدار تمام مذاہب میں یکساں ہیں، یہ اقدار ثقافتوں اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام کاسبب بنتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کےمثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارےلیےقابل فخرسرمایہ ہیں۔
شہبازشریف نے مزید یہ بھی کہا کہ آج دنیا مختلف چیلنجز اور مسائل کاسامناکررہی ہے، ایسٹر یاد دلاتاہےکہ باہمی رواداری، انسانی وقار کا احترام مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News