Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہودیوں نے انبیاء کو نہیں بخشا، تو مسلم حکمرانوں کو کیا چھوڑیں گے، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

یہودیوں نے انبیاء کو نہیں بخشا، تو مسلم حکمرانوں کو کیا چھوڑیں گے، حافظ نعیم الرحمن

اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر منعقد ہونے والا “یکجہتی غزہ مارچ” ایک عظیم الشان مظاہرہ بن گیا، جس میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کر کے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 مارچ میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی و مقامی قائدین، فلسطینی نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ابش صدیقی نے اپنے خطاب میں اہل کراچی اور جماعت اسلامی کو اس تاریخی مارچ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اہل کراچی نے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 امت کا ہر فرد جانتا ہے کہ اب جہاد فرض ہوچکا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قومی قیادت خصوصاً آرمی چیف کھل کر جہاد کا اعلان کرے۔

مارچ سے فلسطین سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے شیخ مروان ابو العاص نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری مساجد، گھروں اور اسپتالوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 اہل غزہ پاکستانی بھائیوں کی دعاؤں اور حمایت کے شکر گزار ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی آزادی انشاء اللہ قریب ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا یہ کراچی کا دل ہے جو آج غزہ کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔ اہل غزہ نے مغربی قوتوں کے خلاف مزاحمت کا علم بلند رکھا ہے، جبکہ مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی نے ثابت کر دیا کہ یہ شہر امت مسلمہ کا حقیقی ترجمان ہے۔

 60 سے 70 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور عالمی ادارے صرف قراردادوں تک محدود ہیں۔ مسلم دنیا کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں نے انبیاء کو نہیں بخشا، تو مسلم حکمرانوں کو کیا چھوڑیں گے؟ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان تمام مسلم ممالک کو اکٹھا کر کے ایک مؤثر لائحہ عمل تشکیل دے۔

مارچ میں عوام کی جانب سے “بائیکاٹ اسرائیل” مہم کو بھرپور حمایت ملی، اور مقررین نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ سفارتی، معاشی اور اخلاقی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر