
کراچی کے تاجروں کا 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان
کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تاجررہنماؤں نے فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ اجلاس کے بعد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنماؤں نے 26 اپریل کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
منعم ظفرخان نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں اوراپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News