Advertisement
Advertisement
Advertisement

دی پولیس آرڈر (ترامیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانونی شکل دینے کا فیصلہ

Now Reading:

دی پولیس آرڈر (ترامیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانونی شکل دینے کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی

دی پولیس آرڈر (ترامیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانونی شکل دینے کا فیصلہ

لاہور: بہتر کارکردگی کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کے معاملے پر دی پولیس آرڈر (ترامیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانون کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 حکومت پنجاب دی پولیس آرڈر (ترامیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانون کی شکل دینے کے لیے بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔

بل پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔

بعد از کمیٹی رپورٹ، آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے بذریعہ رائے منظور کروایا جائے گا، اسمبلی اجلاس نا ہونے کی باعث بذریعہ گورنر آرڈیننس چار ماہ کے لیے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی اجازت ملی تھی۔

آرڈیننس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فورتھ شیڈول جرائم دیکھے گا، کرائم کنٹرول فورس کے نام سے اسپیشل فورس تشکیل دی جائے گی اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس ہوں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے 4 اپریل کو پولیس آرڈر 2002 میں ترامیم کی اجازت دی، تاہم کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گورنر آرڈیننس کے ذریعے اپنا کام کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر