Advertisement
Advertisement
Advertisement

دل میں عوام کا درد ہوتو کام ہوتے نظر آتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

دل میں عوام کا درد ہوتو کام ہوتے نظر آتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
دل میں عوام کا درد ہوتو کام ہوتے نظر آتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

دل میں عوام کا درد ہوتو کام ہوتے نظر آتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دل میں عوام کا درد ہوتوکام ہوتےنظرآتےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کودیکھ کربےحدخوشی ہورہی ہے، ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام میراخواب تھا جو آج پورا ہوا ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ مریم اورنگزیب محنتی وزیر ہیں، میری پوری کابینہ محنتی ہے، مجھے اپنےتمام وزراپر فخرہے، بہت ہی قلیل مدت میں اس فورس کوتشکیل دیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث ہماری فضابری طرح متاثر ہو ئی ہے، ہرسال اسموگ کی صورتحال ماحول کوخراب کرتی ہے، جس سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں، تعلیمی ادارےبندکرنےپڑتےہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میراخواب تھاماحول کےتحفظ کےلیےکچھ کروں، پہلی بار مؤثر ماحولیاتی پالیسی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں بنائی گئی، ماحولیاتی پالیسی کی بدولت اس فورس کی تشکیل کاعمل پایہ تکمیل تک پہنچا، ماحولیاتی تحفظ فورس میں اسکواڈزمختلف اہداف کےلیےبنائےگئےہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فورس میں شامل افراد خوش قسمت ہیں جواپنےوطن کی خدمت کریں گے، امیدہےآپ پوری ذمےداری سےکام کریں گے، یہ ملک ہم سب کاہےاور ہم نےمل کراس کوبہتربناناہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں زیروپلاسٹک مہم پرعملدرآمدجاری ہے، ایک سال میں پاکستان کےحالات بدل گئے، ماضی میں ایک جماعت کی 4 سال یہاں حکومت رہی لیکن عوام کےلیےکچھ نہیں کیا، جب اقتدارمیں آئےتوملک کےڈیفالٹ ہونےکی باتیں ہورہی تھیں، وزیراعظم شہبازشریف نےملک کوترقی کی راہ پرڈالا، پاکستان آج ریکارڈترقی کررہاہے،  وزیراعظم اوران کی ٹیم نےبڑھتی مہنگائی پرقابوپایا، بجلی سستی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے وزیراعظم دن رات پاکستان کی خوشحالی کےلیےکام کررہےہیں، رمضان میں لوگوں کےدروازے پر جاکر باعزت طریقےسےان کاحق پہنچایا، ستھرا پنجاب پروگرام کےتحت صوبےکےہرعلاقےمیں صفائی یقینی بنارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، صحت کےشعبے میں بہتری کےلیے 100 ارب روپےمختص کردیے، بغیر بتائے اسپتالوں کادورہ کررہی ہوں، کسی کی جرات نہیں اسپتال میں مریضوں کوباہر سےدوائی لانے کا کہے، غریب مریضوں کوسرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ملنی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مریضوں سےڈاکٹرزکےگاؤن، آکسیجن، ماسک تک باہرسےمنگوائےجارہےتھے، ایسےلوگوں کےخلاف جوایکشن لیناپڑاضرورلوں گی، عوام کوملنےوالی سہولیات پرکسی کوڈاکانہیں مارنےدیاجائےگا، میراکام صوبےکی عوام کی خدمت کرناہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کےشعبےکی ترقی کےلیےکام کررہےہیں، بچوں کواسکالرشپس دی جارہی ہیں، لیپ ٹاپ دینے لگے ہیں، اپناگھر اپنی چھت پروگرام کےتحت 30 ہزار گھر اپنی تکمیل کےقریب ہیں، لاہور میں ماحول دوست گرین بسیں چل رہی ہیں، مزید 1500 بسیں آرہی ہیں جوپنجاب کےدیگرعلاقوں میں چلائی جائیں گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہاکہ 5 سال فتنےسےدوری اوراستحکام کےمل گئےتویہ ملک ترقی کرےگا، لوگ اب فتنےکوپہچان گئے ہیں، پاکستان زندہ باد، ہم سب مل کر ملک کو بہتر بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر