Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار

Now Reading:

پاکستان معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار
پاکستان معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار

پاکستان معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار

اسلام آباد: پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے ملکی و غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان معدنی دولت سے مالا مال ملک ہے اور یہ فورم معاشی ترقی و سرمایہ کاری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم نے امریکا، چین اور یورپ سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو شراکت داری کی دعوت دی۔

Advertisement

تقریب میں مختلف اقسام کی معدنیات پر مشتمل ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی مندوبین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش میں پیش کیے گئے اعلیٰ معیار کے معدنی نمونوں کو خوب سراہا گیا۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے بیرک گولڈ کے صدر اور سی ای او مارک بریسٹو نے پاکستان کو معدنی وسائل کی دولت رکھنے والا منفرد ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات صنعتی ترقی اور پائیدار معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

فورم کے دوران مختلف ملکی و غیر ملکی اداروں کے درمیان اہم معاہدے بھی طے پائے۔ پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے معاہدہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں روسی اور جنوبی افریقی کمپنیوں کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی معاہدے ہوئے۔

یہ فورم پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے ذریعے ایک نئے تجارتی و معاشی مرکز کے طور پر ابھارنے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر