
آئی ایم ایف نے پاکستان کی گورننس میں اہم خامیوں کی نشاندہی کردی
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی گورننس میں اہم خامیوں کی نشاندہی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کی گئی نشاندہی میں سول سروس کی سیاسی بنیادوں پر تقرریاں، تنظیمی جوابدہی میں کمزوری اور قلیل مدتی اہداف پر زیادہ توجہ شامل ہے، ان مسائل سے گورننس کی مجموعی کمزوری اور بدعنوانی کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف گورننس مشن نے 12 روزہ دورے کے بعد یہ مشاہدات پیش کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف گورننس مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، مشن نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے 30 اداروں سے ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف گورننس مشن کی رپورٹ اگست تک شائع ہونے کی توقع ہے، جس میں شفافیت اور عوامی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کی سفارشات شامل ہوں گی اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کے ذریعے بدعنوانی کے امکانات کو کم کیا جائے۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف مشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ حتمی اجلاس کیا اور ابتدائی جائزہ شیئر کیا۔
آئی ایم ایف ذرائع نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کے سربراہان اور بورڈ ممبران کا تقرر سیاسی بنیادوں پر ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News