Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب، بھارتی اقدامات پر حکمت عملی طے کی جائے گی

Now Reading:

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب، بھارتی اقدامات پر حکمت عملی طے کی جائے گی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

 اجلاس میں بھارتی جارحانہ اقدامات، بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں پاکستان کے ردعمل پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور اہم وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

اسحاق ڈار کے مطابق، اجلاس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال، بھارت کی جانب سے حالیہ جنگی جنون پر مبنی اقدامات اور ان سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر جامع حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہے، جہاں فالس فلیگ آپریشن جیسے حساس معاملے پر ریاستی سطح پر واضح اور مؤثر مؤقف اپنایا جائے گا۔ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں ممکنہ سفارتی، سیکیورٹی اور داخلی اقدامات کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے، تاکہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر