Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کو 21 برس میں پہلی مرتبہ منافع؛ وزیراعظم کی مبارکباد

Now Reading:

پی آئی اے کو 21 برس میں پہلی مرتبہ منافع؛ وزیراعظم کی مبارکباد

پی آئی اے کو 21 برس میں پہلی مرتبہ منافع؛ وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 21 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد سال 2024 میں خالص منافع حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سالانہ نتائج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پی آئی اے نے 3.9 ارب روپے کا آپریشنل منافع جبکہ 2.26 ارب روپے کا خالص یا نیٹ منافع کمایا۔

Advertisement

پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زائد رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ایئرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے، یہ نتائج پی آئی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں اور ادارے کے مالی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر