Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالفطر کے موقع پر سوات میں 4 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

Now Reading:

عیدالفطر کے موقع پر سوات میں 4 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد
عیدالفطر کے موقع پر سوات میں 4 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

عیدالفطر کے موقع پر سوات میں 4 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

سوات: عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح سوات کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران 64 ہزار 901 گاڑیوں کے ذریعے چار لاکھ سے زائد سیاح سوات پہنچے۔

ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ سوات میں سب سے زیادہ سیاحوں کا رش کالام اور مالم جبہ کے سیاحتی مقامات پر دیکھنے کو ملا، جہاں سیاحوں نے خوبصورت مناظر کا لطف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے چار دنوں میں 101 غیر ملکی سیاحوں نے بھی سوات کے مختلف مقامات کی سیر کی۔ ان غیر ملکی سیاحوں میں افغانستان، اردن، صومالیہ، کینیا، روس، جاپان، سعودی عرب، چین، ملائیشیا، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔

سعید الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورازم پولیس اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کی جاسکے۔

Advertisement

ترجمان کہتے ہیں کہ کہ کالام میں بھاری مشینری اور فیلڈ اسٹاف کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت سوات پولیس کے بہترین انتظامات کی بدولت ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔

سعید الرحمان نے مزید کہا کہ سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سوات کے باب سوات اور مٹہ میں ٹورسٹ سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر