Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں پاک-جی سی سی انسداد منشیات کانفرنس کا انعقاد، مشترکہ عزم کا اظہار

Now Reading:

اسلام آباد میں پاک-جی سی سی انسداد منشیات کانفرنس کا انعقاد، مشترکہ عزم کا اظہار

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے مابین انسداد منشیات کے حوالے سے دو روزہ اہم کانفرنس 16 سے 17 اپریل 2025 تک اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس کا مقصد منشیات کی روک تھام، انٹیلیجنس شیئرنگ اور خطے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار پر مبنی ہیں، اور دونوں فریق خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

افغانستان سے جغرافیائی قربت کے باعث پاکستان منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے منسلک سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

اس موقع پر اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ منشیات اسمگلرز اور دہشتگردوں کے درمیان مالی تعاون پایا جاتا ہے۔

Advertisement

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 2024 تا 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 428.403 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں، جب کہ ملک میں منشیات کے 29 نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا گیا۔

جی سی سی ممالک کو اسمگل کی جانے والی 48.431 میٹرک ٹن منشیات کو بھی مستعدی سے روکا گیا، جو کل ضبط شدہ مقدار کا 11.30 فیصد بنتی ہے۔

کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، معلومات کے تبادلے اور انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت انسداد منشیات کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر پاکستان اور جی سی سی ممالک نے دنیا کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا اور اس عالمی مسئلے کے خلاف ایک مضبوط اور مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر