Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد؛ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی حیدرآباد سے جامشورو منتقلی کا فیصلہ

Now Reading:

حیدرآباد؛ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی حیدرآباد سے جامشورو منتقلی کا فیصلہ
حیدرآباد؛ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی حیدرآباد سے جامشورو منتقلی کا فیصلہ

حیدرآباد؛ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی حیدرآباد سے جامشورو منتقلی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے حیدرآباد بورڈ آفس کی جامشورو منتقلی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے تعلیمی بورڈ آفس کی منتقلی کے فیصلے کو پیپلزپارٹی کی بدنیتی قرار دیتے ہوئے بورڈ آفس کی جامشورو نئے آفس کی تعمیر کے بجائے موجودہ عمارت کی مرمت کا مطالبہ کیاہے۔

ایم کیو ایم اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے سندھ حکومت کے اس فیصلے پر احتجاج اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ نے قیام سے لیکر اب تک سندھ حکومت کو اربوں روپے کماکر دیے ہیں۔

ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی جامشورو منتقلی تعصبانہ فیصلہ ہے سندھ حکومت کی اقرباپروری کیخلاف احتجاج کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سال 2022 کی مون سون بارشوں اور آتشزدگی واقعے کے بعد وزیراعلیٰ نے بورڈ آفس کی عمارت کی انسپکشن کا حکم دیا تھا، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے انسپکشن ٹیم کی رپورٹ اور تجاویز پر نئیں عمارت کی تعمیر کا بورڈ کے بورڈ آف گورنرز سے پرپوزل مانگا تھا۔

Advertisement

ذرائع  نے بتایا کہ پرپوزل کی فراہمی میں تاخیر پر سیکریٹری جامعات وبورڈز نے تعلیمی بورڈ حکام کو گزشتہ ہفتے خط ارسال کیا، خط میں تعلیمی بورڈ حکام سے بورڈ کی نئی عمارت کی تعمیر کی ترقیاتی اسکیم کا پرپوزل فراہم کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق خط میں واضح کیا گیا کہ جامشورو میں جامعہ سندھ کے پاس نئی عمارت کی تعمیر کی تجویز دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر