Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، بھارت کو بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف

Now Reading:

کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، بھارت کو بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

خواجہ آصف / فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے، اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے اور جس طرح کا بھارت کاعمل ہوگا اسی طرح کا ردعمل بھی دیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے واضح کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، بھارت کو بھرپور جواب دیں گے، جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں جب کہ دوست ممالک، پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔

انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف نے واضح کیا کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پرتحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی کو جب ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتی ہے۔

Advertisement

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے اور بھارت جتنی طاقت کا استعمال کرے گا اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر