Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کیے گئے آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک ہوئے جب کہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں خوارج کے سرغنہ ذبیح اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ  سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement

صدر مملکت کا خراج تحسین

صدر مملکت آصف زرداری نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے قوم کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر اعظم کی ستائش

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے خوارجی دہشت گردوں کے رنگ لیڈر سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Advertisement

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر