Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف قبائلی عوام کی بڑی مزاحمت

Now Reading:

جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف قبائلی عوام کی بڑی مزاحمت
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف قبائلی عوام کی بڑی مزاحمت

جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف قبائلی عوام کی بڑی مزاحمت

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف قبائلی عوام کی جانب سے بڑی مزاحمت سامنے آئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوتانی قبیلے نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد قومی جرگہ طلب کرکے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل دہشت گردوں نے دوتانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کرکے شہید کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس بہیمانہ کارروائی کے بعد قبائل نے ایک مؤثر اور بھرپور ردعمل دیا جس میں جرگہ بلاکر علاقے میں فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کی ہو۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں عوام اب پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ عوامی مزاحمت کی بدولت فتنہ الخوارج مایوسی اور بدحواسی کا شکار ہوچکا ہے۔ 12 اپریل کی شب ڈی آئی خان اور ڈی جی خان کے سرحدی علاقوں میں بھی عوام نے خوارج کو گاؤں سے نکال باہر کیا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت اپنے علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوتانی قبیلے کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف دوٹوک اعلان خوارج کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ قبائلی عوام اب کسی صورت دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق یہ عوامی اتحاد دہشتگردوں کے لیے بڑا دھچکا اور ریاست کے لیے نئی امید ہے۔

مزید برآں ماہرین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کھڑا ہونا پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ اب دہشت گردوں کے لیے ملک میں چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر