
نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کےچارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی بڑی کمی کردی ہے۔
نیپرا نے ٹیرف میں کمی کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کےچارجنگ اسٹیشنزکابنیادی ٹیرف 23.5 روپےفی یونٹ مقرر کیا ہے۔
بنیادی ٹیرف 45.55 روپے تھا جسےکم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔
نیپرانے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پرچھوڑدیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News