Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، سابق امریکی اہلکار کا انکشاف

Now Reading:

افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، سابق امریکی اہلکار کا انکشاف

امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈ ڈوناڈیو نے افغانستان میں امریکہ کی جانب سے چھوڑے گئے جدید اسلحے کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں میں جا چکا ہے اور اسے پاکستان سمیت خطے میں تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان طالبان کو چاہیے کہ وہ امریکی اسلحے کی غیر قانونی فروخت اور استعمال پر فوری قابو پائیں۔

ان کے مطابق، سابق امریکی حکومت کی سنگین کوتاہی تھی کہ انخلاء کے وقت جدید اور مہلک اسلحہ افغانستان میں چھوڑ دیا گیا، جو اب بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔

بیری رچرڈ ڈوناڈیو نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ اسلحہ غیر ضروری یا غلط افراد کے ہاتھ لگے، کیونکہ یہ پورے خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسلحہ دراصل افغان سکیورٹی فورسز کو دفاعی مقاصد کے تحت دیا گیا تھا تاکہ وہ پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور استحکام قائم رکھ سکیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو امریکی اسلحے کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا اور صدر ٹرمپ کی ہدایات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، جو خطے میں امن اور استحکام کے حامی ہیں۔

بیری رچرڈ ڈوناڈیو نے کہا کہ یہ ایک سنگین فوجی اور پالیسی غلطی تھی کہ انخلاء کے وقت اسلحہ واپس نہ لیا گیا۔ اب امریکہ میں پالیسی ساز حلقے یہ سوال کر رہے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا؟

انہوں نے امریکی پالیسی ساز اداروں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں تاکہ مستقبل میں ایسی سنگین غلطیوں سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایک اور نائن الیون جیسے سانحے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

بیری رچرڈ ڈوناڈیو نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف خطے میں امن کے لیے سرگرم ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف بھی بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ایک مطلوب دہشت گرد کی حوالگی پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت کے ذریعے امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی، اسلحہ اسمگلنگ اور دیگر برائیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر