
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس پروگرام سے 9.3 ملین افراد مستفید ہوں گے، جس میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ نئی مالی معاونت سے گھریلو غربت کی امداد کی بہتر نشاندہی کی جائے گی، بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کیئے مشروط نقد منتقلی فراہم کی جائے گی، آفت زدہ علاقوں میں خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کیئے صحت کی خدمات اور بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق وسطی اور مغربی ایشیا کو اب بھی ترقیاتی تفاوت اور سماجی بہبود کے چیلنجز کا سامنا ہے، جبکہ افغانستان، کرغزستان اور پاکستان کو غربت کی اعلیٰ سطح اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے مسائل درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News