
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025؛ ریکو ڈک اور معدنی ترقی کا نیا باب
اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے معدنی ترقی کے ایک نئے دور کی امید پیدا ہوگئی۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے انعقاد سے متعلق ابتدائی معلومات سامنے آنے کے بعد یہ اُمید پیدا ہوئی ہے کہ پاکستان جلد ہی اپنی معدنی دولت کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی راہ پر گامزن ہو گا۔
فورم میں ریکو ڈک جیسے عظیم معدنی منصوبے پر خصوصی توجہ متوقع ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے ایک معاشی گیم چینجر بن سکتا ہے۔
دنیا کے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر میں شامل ریکو ڈک، برسوں سے پاکستان کے لیے ترقی کی ایک امید رہا ہے جو اب یہ امید حقیقت کا روپ دھارنے جا رہی ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ نیشنل منرل ہارمُونائزیشن فریم ورک 2025 کے تحت سرمایہ کاری کے لیے ایک منظم، شفاف اور سرمایہ کار دوست فضا قائم کی جارہی ہے۔
اس اقدام سے جہاں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، وہیں مقامی آبادی کو بھی تربیت اور روزگار کے نئے مواقع میئسر آئیں گے۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان اب ارجنٹینا اور زیمبیا جیسے ممالک میں مائننگ کے جدید تقاضوں کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب کہ اندرونِ ملک نیوٹیک، سیج اور دیگر ادارے باقاعدہ مائننگ ٹریننگ فراہم کررہے ہیں۔
اس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان صرف وسائل کی فروخت پر نہیں بلکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور خودکفالت پر بھی توجہ دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News