
کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں دفتر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 8 سی میں دفتر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 8 سی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ایک دفتر سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ ویلسن مسیح جو ایک پرائیویٹ کمپنی میں سوئیپرز کا انچارج تھا، اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ ویلسن مسیح بلدیہ 8 بی کرسچن محلے کا رہائشی تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ویلسن مسیح اپنے ساتھیوں سے قرضہ لے چکا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہی مسائل کی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔
ساتھی اسٹاف کے مطابق ویلسن نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری پہنچ کر شواہد جمع کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News