Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں شدید موسم کی پیش گوئی

Now Reading:

پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں شدید موسم کی پیش گوئی
پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں شدید موسم کی پیش گوئی

پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں شدید موسم کی پیش گوئی

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے مغربی موسمی سلسلے کے باعث پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ان موسمی اثرات سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم کے اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی اور لاہور میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔ نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کے اضلاع بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارش سے کمزور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی بندش کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے جبکہ آندھی اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، چھتوں، کھڑی گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

ژالہ باری سے گندم سمیت دیگر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہے، شمالی علاقہ جات میں بھی صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، چترال اور مانسہرہ کے ندی نالوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبر، مہمند اور باجوڑ کے ندی نالوں میں بھی 18 سے 20 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر