Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب

Now Reading:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب رقم ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کا 29 اور 30 اپریل کو اسلام آباد میں انعقاد ہوگا، یہ فورم حکومتِ پاکستان و ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا مشترکہ تاریخی اقدام ہے۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکریٹری جنرل دیمہ الیحیٰ کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا، دنیا بھر سے 500 سے زائد سرمایہ کاروں، رہنماؤں اور ماہرین کی فورم میں شرکت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ عالمی ماہرین کی شرکت سے ڈیجیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں۔

پاکستان نے 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے 60 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے، فورم میں سرمایہ کاری کیلئے تیار 75 سے زائد سٹارٹ اپس شریک ہوں گے، نوجوان آبادی اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ترقی کی مضبوط بنیاد ہیں۔

Advertisement

فِن ٹیک، اے آئی اور ایگری ٹیک جیسے سٹارٹ اپس جدید ترقی کی علامت ہیں، عالمی رہنماؤں کی شراکت داری ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو نئی سمت دینے کو تیار ہے، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے پائیدار و مستحکم معیشت کی راہیں ہموار ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر