
بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم، نوازشریف اور دیگر لیگی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
منسک: بیلا روس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔
بیلا روس کے صدر کے دیئے گئے عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔
اس دوران صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے منسک پہنچنے پر بیلاروس کے وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے منسک کے وکٹری اسکوائر کا دورہ کرکے یادگار پر پھول رکھے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News