Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیراعظم کی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

Now Reading:

صدر اور وزیراعظم کی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

آصف زرداری نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے دھماکے کے شہداء کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور تین اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر