Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخزانہ نے تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوشخبری سنادی

Now Reading:

وزیرخزانہ نے تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوشخبری سنادی

وزیرخزانہ نے تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں جولائی یا اس سے قبل مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کو بتائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے لیے 98 فیصد تجاویز موصول، سرکاری و نجی شعبے مل کر کام کر رہے ہیں، یکم جولائی کو حتمی بجٹ نافذ کر دیا جائے گا، بعد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے تمام اہداف پورے کر لیے گئے ہیں، مئی میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی امید ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے، تاجر دوست اسکیم کو ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس پالیسی شعبہ رواں سال وزارت خزانہ کے تحت کام شروع کر دے گا، ٹیکس دہندگان کے لیے خود سے بھرنے والا فارم تیار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر