
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکپ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا۔
سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ، طبی عملے کو الرٹ، ٹراما سینٹر میں پولیس اہلکار تعینات اور غیر متعلقہ افراد کا ٹراما سینٹر میں داخلہ بند کر دیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
شاہد رند نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، تاہم بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار بلوچستان نیشنل پارٹی دھرنے کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News